Home نیوز پاکستان عید قرباں میں ایک روز باقی ،عوام کامویشی منڈیوں کارخ ،خرید و فروخت عروج پر

عید قرباں میں ایک روز باقی ،عوام کامویشی منڈیوں کارخ ،خرید و فروخت عروج پر

Share
Share

لاہور: عید قرباں میں ایک روز باقی رہ گیا اور بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت تیز ہوگئی۔

عید قریب آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کیلئے عوام نے منڈیوں کا رْخ کر لیا ہے، مویشی منڈیوں میں غضب کا رش دیکھنے میں آرہا ہے، کسی کو من پسند جانور مل گیا تو کسی کی تلاش جاری ہے۔

مہنگائی کے سبب منڈیوں میں جانوروں کی قیمتین آسمان کو چھْونے لگی ہیں، بیوپاریوں اور خریداروں میں بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے، منڈی میں کہیں تو بیوپاریوں کے سارے جانور بک گئے ہیں تو کہیں کچھ بیوپاری اب بھی گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔

اجتماعی قربانی کرنے والے افراد اور اداروں کی طرف سے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے جو اس کی روشنی میں ہی جانوروں کی خریداری کریں گے۔
دوسری جانب قربانی نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...