Home Uncategorized دنیا کا سب سے بلند و بالا لکڑی کا ٹاور بنانے کی منصوبہ بندی،منظوری مل گئی

دنیا کا سب سے بلند و بالا لکڑی کا ٹاور بنانے کی منصوبہ بندی،منظوری مل گئی

Share
Share

پرتھ: آسٹریلیا کی ریاست پرتھ میں لکڑی کے بلند و بالا ہائبرڈ ٹاور کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پرتھ کے میٹرو انر ساؤتھ جوائنٹ ڈویلپمنٹ اسسمنٹ پینل (جے ڈی اے پی) نے فلک بوس عمارت کیلئے گرینج ڈویلپمنٹ کی تجویز کی منظوری دیدی ہے، فی الحال عمارت کو سی 6 کا نام دیا گیا ہے۔

50 فلورز پر مشتمل اس عمارت میں 200 اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، یہ ٹاور لکڑی اور سٹیل کے ڈھانچے سے بنایا جائے گا، جو مغربی آسٹریلیا کی پہلی کاربن نیگیٹو رہائشی عمارت ہوگی۔

گرینج ڈویلپمنٹ کے مطابق C6 ٹاور کی تعمیر میں 600 درختوں سے حاصل کی جانے والی لکڑی استعمال ہوگی جبکہ عمارت کی تعمیر میں 45 فیصد لکڑی استعمال کی جائے گی۔

اس عمارت کو ماحول دوست بنایا جائے گا، چھت اور دیگر جگہوں پر ہریالی بھی اُگائی جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...