Home Uncategorized دبئی میں پلاسٹک بیگز اور ڈسپوزیبل مصنوعات پر پابندی لگ گئی

دبئی میں پلاسٹک بیگز اور ڈسپوزیبل مصنوعات پر پابندی لگ گئی

Share
Share

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سنگل یوز پلاسٹک بیگز اور مصنوعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ری سائیکل شدہ کوالٹی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دے۔

یاد رہے کہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 2 جاری کی ہے۔

قرار داد کا حتمی مقصد ماحول کی حفاظت کرنا، لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا، اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے دوبارہ قابل استعمال مصنوعات کے استعمال کے طرز عمل کو فروغ دینا ہے۔

قرار داد کے مطابق ایک بار استعمال ہونے والی مصنوعات اور پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال اور ری سائیکلنگ کو ریگولیٹ کیا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...