Home sticky post 5 ن لیگ نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

ن لیگ نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

Share
Share

لاہور:مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔

صوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔

مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پروفیسر ساجد میر کے فرزند احمد میر کو سینیٹ نشست کی پیشکش کی تھی جس سے انہوں نے معذرت کر لی۔

احمد میر نے نواز شریف سے کہا کہ سینیٹ کی نشست پروفیسر ساجد میر کی ذاتی نہیں بلکہ جماعت کی تھی، حافظ عبدالکریم سینیٹ نشست کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔

Share
Related Articles

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،بھارت امریکی صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو

لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی...

امریکا تجارتی تنازعات کو بات چیت اور تعاون کے ذریعے حل کرے،چین

لندن:چین نے کہا ہے کہ امریکا کو تجارتی تنازعات کو مساوی بات...

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں کےلیے ہیوی فرنس آئل یونٹس فعال

گلگت:دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کےلیے درکار بجلی کی فراہمی...