راولپنڈی:جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو بھائی سے پولیس وین میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایواب ، ملک احمد بھچر اور قاسم نیازی کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس نے گرفتاری سے قبل تمام افراد کو ورانٹ گرفتاری دکھائے، حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی،گرفتار کیے گیے تمام افراد کو قیدی وین منتقل کرکے تھانے لے جایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے زرتاج گل، سیمابیہ طاہر اور تابش فاروق کو گرفتار نہیں کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔