Home sticky post 3 اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز

Share
Share

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جرائم کے سدِباب اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کیے گئے۔ یہ آپریشنز زونل ایس پیز کی زیر نگرانی انجام دیے گئے، جن میں لیڈیز پولیس نے بھی فعال طور پر حصہ لیا۔

آپریشن سے قبل تمام نفری کو سکیورٹی اقدامات اور آپریشنل اہداف سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 277 افراد، 200 گھرانوں اور 30 دکانوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ 116 موٹر سائیکلوں اور 39 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق جانچ پڑتال کے لیے 23 مشکوک افراد، 27 موٹر سائیکلوں اور 4 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ان آپریشنز کا مقصد علاقوں میں جرائم کی روک تھام، مشکوک عناصر کی نشاندہی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اوّلین ترجیح ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...