Home sticky post پاکستان، افغانستان میں باہمی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

پاکستان، افغانستان میں باہمی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان میں انسداد پولیو کےلیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج 2025 کی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو سے محفوظ کریں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پچھلے سال پولیو کے پاکستان میں 77 کیس سامنے آئے، اس سال جنوری میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کا خاتمہ کریں گے، انسداد پولیو کےلیے تعاون پر ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے مشکور ہیں۔

دوران تقریب وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں، 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، انسداد پولیو کیلئے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...