کوئٹہ:بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمٹ کے ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ صبح 8 بجے سے جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطبق انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔
انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
پولنگ کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔ پولنگ کے لیے ضروری سامان ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا گیا۔