Home #ٹرینڈ سیلاب کے بعد بجلی کی بحالی میں تیزی، بیشتر فیڈرز مکمل یا جزوی طور پر بحال

سیلاب کے بعد بجلی کی بحالی میں تیزی، بیشتر فیڈرز مکمل یا جزوی طور پر بحال

Share
Share

اسلام آباد:پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق 3 ستمبر تک کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 49 گرڈ اسٹیشنز اور 487 فیڈرز سیلاب سے متاثر ہوئے، جن میں سے 222 فیڈرز کو مکمل جبکہ 127 کو جزوی طور پر بحال کیا جا چکا ہے۔ اس وقت تک 16 لاکھ 7 ہزار 311 متاثرہ صارفین میں سے 12 لاکھ 66 ہزار 928 صارفین کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

پیسکو کے علاقوں سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 4 لاکھ 59 ہزار 921 صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ باقی 3 ہزار 454 صارفین کے لیے بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 11 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی مکمل ہو چکی ہے۔

گیپکو کے 11 گرڈز اور 103 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 83 مکمل اور 13 جزوی طور پر بحال کیے گئے ہیں۔ اس کمپنی کے 7 لاکھ 35 ہزار 995 متاثرہ صارفین میں سے 6 لاکھ 31 ہزار 495 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ باقی 1 لاکھ 4 ہزار 500 صارفین کو بجلی کی فراہمی کا عمل سیلابی پانی اترنے کے بعد مکمل کر لیا جائے گا۔

لیسکو کے زیر انتظام لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب میں 67 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 31 مکمل اور 36 جزوی طور پر بحال کیے گئے ہیں۔ متاثرہ 75 ہزار 681 صارفین میں سے 59 ہزار 590 کو بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی 16 ہزار 91 صارفین کے لیے بحالی کا کام 4 سے 5 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

فیسکو کے علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان میں 26 گرڈز اور 76 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 18 مکمل اور 54 عارضی طور پر بحال کیے گئے۔ اس طرح 1 لاکھ 94 ہزار 344 متاثرہ صارفین میں سے 83 ہزار 185 کو بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی 1 لاکھ 11 ہزار 159 صارفین کے لیے بجلی کی بحالی کا کام 4 سے 5 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

میپکو کے علاقوں میں 134 فیڈرز متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں 88 ہزار 818 صارفین متاثر ہوئے۔ ان علاقوں میں جیسے ہی پانی اترے گا، متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ٹیسکو کے علاقوں شمالی وزیرستان اور خیبر میں 13 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 2 مکمل اور 9 عارضی طور پر بحال کیے گئے ہیں۔ 25 ہزار 433 متاثرہ صارفین میں سے 9 ہزار 72 صارفین کو بجلی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ باقی 16 ہزار 361 صارفین کے لیے بحالی کا عمل 5 ستمبر کی شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ہیزیکو کے زیر انتظام مانسہرہ میں متاثرہ 3 فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بحالی کا عمل مکمل کریں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...