Home sticky post 5 پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادیٔ صحافت کا علم بلند رکھا ہے،بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادیٔ صحافت کا علم بلند رکھا ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سچائی اور جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے تمام صحافی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں کو تشدد، دھمکیوں یا انصاف سے محروم کر کے خاموش کرنا صرف افراد پر نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں صحافیوں پر مظالم کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے مظالم انسانی تاریخ کے شرمناک ابواب ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری وژن کی روشنی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادیٔ صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادیٔ اظہارِ رائے کا علم بلند رکھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں عہد کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم اُن بہادر صحافیوں کو سلام پیش کریں جو سچائی کے علمبردار ہیں، اور اُن کے حقوق کے دفاع کے لیے متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہے جہاں صحافی آزادی، وقار اور امید کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...