Home تازہ ترین پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چار سال کےلئے چیئرمین منتخب

پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چار سال کےلئے چیئرمین منتخب

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔

نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔

علاوہ ازیں ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔

آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...