Home sticky post 4 پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس:پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کیک کاٹا

پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس:پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کیک کاٹا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں تقریب ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹرینز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کو پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، جو مزدوروں، غریبوں، محنت کشوں، ہاریوں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار ہے۔سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس میں صرف کارکنوں نے ہی نہیں بلکہ قائدین نے بھی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے عوامی خدمت، جمہوریت اور آئین کی سربلندی کے لیے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...