Home سیاست پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس،فل کورٹ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس،فل کورٹ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجرز بل کیس سے متعلق فل کورٹ کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔

تحریری حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے، حکم نامے میں سٹے آرڈر خارج کرنے کا ذکر نہیں، حکم نامہ کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ابھی زیر سماعت ہے، چیف جسٹس کے مطابق وہ دو سینئر ججز سے بینچ کی تشکیل پر مشاورت کریں گے، دوران سماعت دو درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کے دلائل سنے۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہوں نے اہم کیس کیلئے ویانا جانا ہے، اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگا ہے، کیس کی مزید سماعت تین اکتوبر کو ہوگی۔

Share
Related Articles

بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں،امریکا

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے...

پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک بھارت...

پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز

لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں 8 سال بعد طلبہ...