Home sticky post 5 فرانس میں مسجد میں نمازی قتل، ملزم نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

فرانس میں مسجد میں نمازی قتل، ملزم نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Share
Share

پیرس:فرانس کی ایک مسجد میں ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بنانے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد فرانسیسی پولیس نے جنوبی شہر کی ایک مسجد کے اندر ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے میں ملوث شخص کی تلاش شروع کردی۔

جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا، حکام قتل کو ممکنہ اسلاموفوبیا جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

مبینہ مجرم نے اپنے اپنے فون سے ایک ویڈیو بنائی جس میں متاثرہ شخص کو درد سے کراہتے ہوئے دکھایا گیا، قاتل نے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں واردات کو نہیں دیکھا گیا، مسجد کے اندر نصب سیکیورٹی کیمروں میں اس کو دیکھا گیا۔

فوٹیج میں قاتل نے ان کیمروں کو دیکھا اور کہا کہ یقینی طور پر مجھے گرفتار کرلیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ مجرم کی شناخت بوسنیائی نژاد غیر مسلم فرانسیسی کے طور پر کی گئی۔

یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا تھا جب کہ واردات کے وقت مسجد میں صرف 2 مقتول اور قاتل) ہی موجود تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...