Home Uncategorized مسافروں کیلئے خود بخود جگہ بنانے والی سمارٹ ٹرین کی تیاری

مسافروں کیلئے خود بخود جگہ بنانے والی سمارٹ ٹرین کی تیاری

Share
Share

برلن:جرمن ریلوے نے مسافروں کیلئے خودبخود جگہ بنانے والی سمارٹ ٹرین کی تیاری شروع کردی۔پراجیکٹ لیڈر آئیڈیا ٹرین پولیا فورڈن کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے مسافروں کو تیز ترین اور آرام دے سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔

دور حاضر میں جہاں ہر گزرنے دن کے ساتھ دنیا بھر میں نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں، وہاں انسانی زندگی میں آسانی اور سہولیات کی فراہمی میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

ایسے ہی انقلانی اقدام جرمن ریلویز ڈوئچے بان کی جانب سے نظر آرہا ہے، جرمن ریلوے اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک نیا تجربہ کرنے جارہی ہے تاکہ مسافروں کو دوران سفر کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جرمن ریلوے ڈوئچے بان ایک ایسی مثالی ٹرین بنانے پر کام کررہی ہے جس میں ضرورت کے مطابق سب کچھ بدلا جا سکے گا۔ اس میں ایسی ٹیکنالوجی نصب کی جارہی ہے جس کی مدد سے یہ سمارٹ ٹرین خود فیصلہ کرتی ہے کہ رش کے اوقات میں مسافروں، سٹرولرز اور وہیل چیئرز کے لیے جگہ کیسے بنائی جائے، ٹرین کی سیٹیں ایسی ڈیزائن کی گئی ہیں جنہیں باآسانی ٹرین میں ایک جگہ سے دوسری طرح منتقل کیا جاسکتا ہے۔

پراجیکٹ لیڈر آئیڈیا ٹرین پولیا فورڈن کا کہنا تھا کہ دوران سفر مسافروں کی پرائیویسی کو خاص طور پر مدنظر رکھا کر ٹرین بنائی گئی ہے، ٹرین میں فلولڈنگ اور آرام دے سیٹیں ہیں جن پر بیٹھ کر یا سو کر سفر کیا جاسکتا ہے اور انہیں ضرورت کے مطابق کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے ۔

پولیا فورڈن کا مزید کہنا ہے کہ نہ صرف یہ بلکہ ٹرین میں انٹرنیٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی اور الگ کیبن بھی بنائے گئے ہیں جہاں پر باآسانی کوئی بھی شخص بغیر پریشانی کے اپنے موبائل اور لیپ ٹاپ پر دفتر اور ذاتی کام کرسکتا ہے، ہمارا مقصد اپنے مسافروں کو تیز ترین اور آرام دے سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...