Home sticky post 3 خیبر پختونخوا میں آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے یہ بدمعاشی ہے، پاکستان جس نہج پر پہنچ گیا آگے تباہی ہے،سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا میں آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے یہ بدمعاشی ہے، پاکستان جس نہج پر پہنچ گیا آگے تباہی ہے،سہیل آفریدی

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے یہ بدمعاشی ہے، پاکستان جس نہج پر پہنچ گیا ہے آگے تباہی ہے۔

اسلام آباد بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا، سب نے متفقہ طور پر کہا ملٹری آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت کر رہے ہیں اور آخری سانس تک مقابلہ کریں گے، جس طرح آج پی ٹی آئی ڈٹی ہے کوئی سیاسی جماعت نہیں ٹک سکے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ایمان مزاری صاحبہ کا نام لیا کیونکہ مزاحمت کے دور میں بہنوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ہماری سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی بہنوں کی مزاحمت دیکھ کر حوصلہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج مجھ پر مشکل وقت ہے تو کل آپ پر بھی آنا ہے، آگ کل سب کے گھر کو لگے گی اگر آپ نے آواز اٹھائی اور ساتھ رہے تو آپ کا گھر بھی بچے گا، اگر آپ چپ رہیں گے تو کل آپ کی باری ہوگی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اللہ نے سب دیا ہے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی ہماری جنگ لڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ظلم و جبر اور فسطائیت ہو رہا ہے وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا سیکورٹی تھریٹ ہے مگر عدالتیں بلاتی تھیں، بانی پی ٹی آئی زخمی حالت میں عدالتوں میں آتے تھے۔ آئینی کی سربلندی کے لیے سر کٹ جائیں کوئی پروا نہیں ہے۔ اگر ہم آئین کی سربلندی کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو کل کو ہمارے بچے ہم پر تھوکیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھ اکہ توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے والے اقتدار میں ہیں اور قانونی طریقے سے چیز لینے والا جیل میں ہے۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے، ہمیں 26 اور 27 ویں ترمیم کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ وکلاء تحریک کا اعلان کریں، پاکستان کا ہر نوجوان انکے ساتھ کھڑا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست علی آزاد کا کہنا تھا کہ وکلاء نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے، میں ہمیشہ حق آئین اور قانون کی بات کرتا ہوں، میں نے ہمیشہ بکنے والے لوگوں کی نشاندہی کی ہے۔

ریاست علی آزاد نے کہا کہ لوگوں کو گھروں سے اٹھانے پر خاموش رہنے والوں کو شرم آنی چاہیے، بکنے والے لوگ بار کی قیادت نہیں کر سکتے۔

ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وکلاء کو دبایا جا رہا ہے، میں میڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آئین کو ختم کر دیا گیا ہے، وکلاء کی آزادی کو تہس نہس کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے چیف جسٹس و دیگر کو خط لکھا مگر کچھ نہیں بنا، کیا آئین اور قانون کی بات کرنا جرم ہے؟ اگر جرم ہے تو ہم بار بار کریں گے۔ ہم وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...