Home نیوز پاکستان ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں 76 ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور جشن آزادی سے پہلے ہی ہر گلی، محلے میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد کو پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لئے سیکڑوں عارضی سٹال لگائے گئے ہیں، جہاں سے شہری جشن آزادی منانے کیلئے مختلف آرائشی چیزیں خرید رہے ہیں۔

چھوٹے بچوں کیلئے جشن آزادی کی مناسبت سے لباس اور نوجوانوں کیلئے شرٹس بھی ان سٹالز سے خریدی جا رہی ہیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ چکی ہے، دکانوں، گھروں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ نوجوانوں نے اپنی اپنی موٹر سائیکلوں اور کاروں کو بھی قومی پرچم سے سجایا ہوا ہے۔

ہر شخص جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتاہے اور چودہ اگست آزادی کی خوشیاں منانے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔

جشن آزادی کے موقع پر منچلوں نے بھی مختلف پلانز بنا رکھے ہیں جبکہ پولیس بھی ون ویلرز اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا عندیہ دے چکی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر ہلڑ بازوں کو نکیل ڈالنے کے لئے 2400 سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

ادھر پابندی کے باوجود باجوں کی سرعام فروخت جاری ہے، ضعلی انتظامیہ کی جانب سے باجے کی روک تھام کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی، دن رات باجے کی آوازوں نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر باجے کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

Share
Related Articles

یوٹیلیٹی اسٹورز کی آڈٹ مکمل ہونے پر نجکاری ہوگی،6ہزار ملازمیں فارغ ہوں گے،ایم ڈی

اسلام آباد:ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ...

حکومت کا یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش...

سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی سال 24-2023 کے دوران...