Home Uncategorized فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاری شروع ،احکامات مل گئے

فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاری شروع ،احکامات مل گئے

Share
Share

اسلام آباد:وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاری کا آغاز کردیا۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجراء کیلئے تیاری شروع کر دی ۔نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے متعلقہ افسران اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (پی ٹی اے) کو ہدایات جاری کردیں۔

وزارت آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکٹرم نیلامی 10 ماہ بعد کروائے جانے کا امکان ہے، اسپیکٹرم ریفارمنگ فریم ورک چند روز قبل فائنل کیا جاچکا ہے، مختلف بینڈوتھ میں تقریباً 300 میگا ہرڈز اسپیکٹرم کو یکجا کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب قیمت سے تمام دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی ممکن ہو سکے گی، نیلامی سے کروڑوں ڈالرز حکومتی خزانے کو مل سکتے ہیں، تمام ٹیلی کام کمپنیاں مناسب قیمت پر اسپیکٹرم حاصل کرنے پر آمادہ ہیں۔

اسپیکٹرم نیلامی سے نیٹ ورک سے متعلق صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا، پاکستان کی تمام موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب اسپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں، ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...