Home Uncategorized دوستوں کیلئے نشہ آور کیک تیار کرنا ’ڈچ کک‘ کو مہنگا پڑگیا

دوستوں کیلئے نشہ آور کیک تیار کرنا ’ڈچ کک‘ کو مہنگا پڑگیا

Share
Share

ہالینڈ: ڈچ کک (باورچن) کو اپنے دوستوں کیلئے تیار کردہ ’’بھنگ‘‘ ملا سپیس کیک تیار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈچ کک صرف مارسیکا ’زیلینڈ ہوٹل‘ میں کافی عرصے سے ملازمت کر رہی تھیں۔

رواں برس جب ریٹائرمنٹ سے قبل ان کا آخری دن تھا تو انہوں نے اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے بھنگ ملا کیک تیار کیا تاکہ اپنے پرانے ساتھیوں کو سرپرائز دیا جائے۔

مارسیکا نے کیک تیار کرنے کے ساتھ ایک نوٹ چھوڑا کہ یہ ڈیوٹی ٹائم کے بعد کھایا جائے، لیکن بد قسمتی سے ان کے ساتھیوں سے انتظار نہ ہوا اور انہوں نے کام کے دوران ہی اس نشہ آور کیک کو کھا لیا جس کی وجہ سے ان کے کافی ساتھیوں کی حالت خراب ہوگئی۔

بعدازاں مارسیکا کو عدالت کا سامنا کرنا پڑا جہاں انہیں جرمانے کے علاوہ مختصر سزا بھی سنائی گئی۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...