Home نیوز پاکستان ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی ۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.70 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو نے کاامکان ہے ۔

حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے امکانات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے، پہلی سہہ ماہی کے لئے گردشی قرضوں کی حد اور مالیاتی خسارے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔

پاکستان کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے اور آئی ایم ایف کی جانب سے گردشی قرضے اور مالیاتی اعداد و شمار پر حکومتی موقف کو تسلیم نہ کیے جانے کے بعد پہلی سہہ ماہی کے لئے 417 ارب روپے کے پرائمری بنجٹ سرپلس پر بھی نظرثانی کرنا پڑسکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے کردار، اختیارات اور مینڈیٹ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، اور کونسل کے توسیعی کردار اور احتساب سے استثنیٰ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

حکومت غیر ملکی زرمبادلہ کی خرید وفروخت سے بینکوں کے حاصل کردہ منافعہ پر 40 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، اس اقدام سے ایف بی آر کو 44 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے، پہلی سہہ ماہی کے لئے گردشی قرضوں کی حد اور مالیاتی خسارے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جولائی میں کیے گئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو ناکافی قرار دینے کے بعد ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضے 155 ارب روپے تک رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، لیکن اس وقت گردشی قرضے 292 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا 417 ارب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس حاصل کرنے کا دعوی قبول نہیں کیا ہے، اب پرائمری بجٹ کے اعداد وشمار پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...