Home نیوز پاکستان کراچی کے بجلی صارفین پر مزید بجلی گرائے جانے کی تیاری

کراچی کے بجلی صارفین پر مزید بجلی گرائے جانے کی تیاری

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 10روپے32پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل،کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین اور حافظ نعیم نے درخواست مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا، اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر درخواست پر فیصلہ جاری کرے گی ۔

اضافہ2022-23 کی مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا۔ دوران سماعت حکام نیپرا نے بتایا کہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے بعد تقریباً 8 روپے سے زائد کا اضافہ بنتا ہے۔ صنعتوں کیلئے ایڈجسٹمنٹ کو شامل کر کے فی یونٹ ریٹ 37 سے 47 روپے ہوجائے گا، صرف انڈسٹری کیلئے ٹیرف میں یہ اضافہ بغیر ٹیکسز کے ہوگا۔

حکام وزارت توانائی نے موقف اپنایا کہ اکتوبر 2022 تک کے الیکٹرک کا صارف تقریبا 11 روپے تک کم ٹیرف لاگو ہوا۔ ڈسکوز کے صارفین سے پہلے جو وصولیاں کی جا چکی ہیں، وہی اب کے الیکٹرک سے کرنی ہیں۔

نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ اس قدر ٹیرف میں اضافے سے کیا صنعت چل جائے گی ؟ سی پی پی اے نے ورکنگ نیپرا میں پیش کی تو ممبر سندھ نیپرا نے کہا کہ اس ورکنگ کے لحاظ سے کونسے صارفین پر کم بوجھ پڑ رہا ہے؟ کتنے لوگ ہیں جن کا اگست کے ماہ میں بل 3 ہزار کچھ روپے تک ہوگا۔
چیئر مین نیپرا نے کہا کہ لوگوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ اتھارٹی نے بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں، اضافہ نیپرا نہیں آپ کی درخواست پر سماعت کے بعد ہوتا ہے۔کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین قیمتوں میں اضافے پر سیخ پا ہو گئے، شکایات کے انبار لگاتے ہوئے درخواست کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔
حافظ نعیم نے بجلی چوری میں براہ راست کے الیکٹرک کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بجلی صارفین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

Share
Related Articles

ملک کے بالائی اور بعض مغربی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے پیش ِنظر ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی اور بعض مغربی...

اسحاق ڈار اورترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو

ریاض:نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے میں ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان...

کراچی میں طوفان اور بارش ،19 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کراچی :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی ہواوٴں کے بعد...