Home sticky post 6 ملک کے بالائی اور بعض مغربی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے پیش ِنظر ہنگامی الرٹ جاری

ملک کے بالائی اور بعض مغربی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے پیش ِنظر ہنگامی الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی اور بعض مغربی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران شمالی علاقہ جات، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہےجس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق قراقرم ہائی وے سمیت مختلف اہم شاہراہیں متاثر ہو سکتی ہیں ۔ چترال، سوات، مانسہرہ، مظفرآباد اور وادی نیلم میں بھی سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جہاں قومی شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔​بلوچستان کے اضلاع زیارت، ہرنائی، سبی، موسیٰ خیل، شیرانی اور لورالائی میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ قومی شاہراہ N-50، N-65 اور N-70 پر آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا مسافر اور مقامی انتظامیہ چوکس رہیں۔

گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہےجس سے اچانک سیلاب آ سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...