Home sticky post 5 پاکستان نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی دعوے مسترد کر دیے

پاکستان نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی دعوے مسترد کر دیے

Share
Share

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ پاکستان کے ترجمان نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق ریاستہائے متحدہ امریکا کے ڈائریکٹر برائے قومی انٹیلی جنس کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک امریکی عہدیدار کی جانب سے پاکستانی میزائل صلاحیتوں سے ممکنہ خطرے سے متعلق حالیہ دعوے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی تزویراتی صلاحیتیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی حامل ہیں اور ان کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا میزائل پروگرام، جو بین البراعظمی حدِ مار سے کہیں کم ہے، بھارت کے مقابلے میں قابلِ اعتماد کم از کم بازدار قوت کے نظریے پر مضبوطی سے قائم ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس کے برعکس بھارت کی جانب سے 12 ہزار کلومیٹر سے زائد حدِ مار رکھنے والی میزائل صلاحیتوں کی ترقی ایک ایسے رجحان کی عکاسی کرتی ہے جو علاقائی سلامتی کے تقاضوں سے آگے بڑھتا ہے اور خطے اور اس سے باہر کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، ریاستہائے متحدہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام، عدم امتیاز اور حقائق پر مبنی طرزِ عمل کی بنیاد پر تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا کی تزویراتی ضروریات کے مطابق ایک متوازن اور سوچے سمجھے اندازِ نظر کی ضرورت ہے تاکہ پورے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...