Home sticky post 5 صدر مملکت اور وزیراعظم کا باجوڑ اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر مملکت اور وزیراعظم کا باجوڑ اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Share
Share

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے ایک بیان میں باجوڑمیں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک کیے جانے کو قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے جانفشانی سے برسرپیکار سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف “عزمِ استحکام” کے تحت جاری آپریشن پاکستان کے پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی آپریشن میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد کو جہنم رسید کیا اور پاکستان کی سالمیت کے دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اس انداز میں شکست دیتے رہیں گے۔حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت نے بلوچستان کے علاقے چلتن پہاڑ، کوئٹہ اور کیچ میں کیے گئے آپریشنز میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کی عکاس ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی بلوچستان میں "فتنہ ہندوستان” کے 18 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...