Home sticky post 4 صدر آصف علی زرداری اور انڈونیشیا کے صدرکے درمیان ملاقات ،آئی ٹی ،زراعت،توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر آصف علی زرداری اور انڈونیشیا کے صدرکے درمیان ملاقات ،آئی ٹی ،زراعت،توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور انڈونیشیا نے دوطرفہ شراکت داری کو جامع ترقی کے اصولوں پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور انڈونیشیا کے صدرپرابووو سوبیانتو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئی ٹی ،زراعت،توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتوایوان صدر پہنچے تو صدر آصف علی زرداری نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

صدر آصف علی زرداری اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا ۔ دونوں رہنماوں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیر سگالی پر مکمل اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاع سمیت امن واستحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی اوربرداشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر آصف علی زرداری اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو طرفہ تجارت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت میں توازن اور تنوع پر زور دیا۔ انہوں نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کو کاروباری روابط بڑھانے کا موثر فورم قرار دیا ۔

دونوں رہنماوں نے موسمیاتی تبدیلی ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ صدر مملکت اور انڈونیشیا کے صدر نے اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں پر پاکستان اور انڈونیشیا کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے خطے میں امن اور ترقی کی ضرورت پر زور دیا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...