Home sticky post صدر آصف زرداری کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

صدر آصف زرداری کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

Share
Share

استنبول: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، صدر مملکت اور ترک صدر رجب طیب اردگان میں ملاقات استنبول ایئر پورٹ پر ہوئی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔

Share
Related Articles

پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی

قاہرہ: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر...

جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا پاگل پن ہے،صدرٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج...

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...