Home sticky post 2 صدر آصف زرداری 4 روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے

صدر آصف زرداری 4 روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری 2025 تک چین کا دورہ کریں گے، آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
آصف علی زرداری دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں کرینگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دیگر سینئر چینی رہنماوٴں اور قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک پر بات چیت ہوگی، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون پر گفتگو کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر آصف علی زرداری چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو اجاگر کرتا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...