Home سیاست صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ،فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ،فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا، صدر مملکت نے اسرائیل کے ہاتھوں اندھا دھند قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بربریت، غیر متناسب ردعمل میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرے، صدر مملکت نے فوری جنگ بندی، خوراک، بجلی اور پانی سے محروم لوگوں تک امداد بھیجنے کیلئے انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

صدر مملکت نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے بھی ملاقات کی، صدر مملکت نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کیلئے قابل قبول ہو، اقوام ِمتحدہ میں فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث ہونی چاہئے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے قرارداد پاس کرے، ایسے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے ہیں، مزید جنگیں شروع ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، غزہ میں ہونے والی بربریت، گزشتہ 30-40 سالہ نسل تفریق کی مذمت کرتے ہیں، غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی گئی جس سے 500 سے زائد افراد شہید ہوئے، جنگ امن کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر تباہ کر دیتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ فلسطینی عوام کو پُرامن دو ریاستی حل کے حصول کی کوششوں سے روکنے کیلئے دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایسی دیواریں کبھی قائم نہیں رہتیں، عوام ان کو گرا دیتے ہیں، جب تک دو ریاستی حل روکا جائے گا، لوگ ردعمل ظاہر کریں گے۔

فلسطینی سفیر نے مشکل وقت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، فلسطینی سفیر نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو فلسطینی عوام کی نسل کشی قرار دیا۔

صدر مملکت نے فلسطینی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، صدر مملکت نے فلسطینی عوام اور وحشیانہ اسرائیلی حملوں کے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...