Home sticky post 2 صدراور وزیرِ اعظم کا کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت،سیکیورٹی فورسزکو مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین

صدراور وزیرِ اعظم کا کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت،سیکیورٹی فورسزکو مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین

Share
Share

اسلام آباد :صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں فتنۂ الخوارج کے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ فتنۂ الخوارج اور بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی ایف سی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی مایوسی ان کی ناکامی اور انجامِ بد کی علامت ہے ۔عالمی اور علاقائی منظرنامہ پاکستان مخالف ریاستوں اور ان کی پراکسیز کے خلاف تبدیل ہو رہا ہے، اس لیے وہ مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اس کے عوام اور سیکیورٹی فورسز بالآخر غالب آئیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ناکام بنایا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔ وزیراعظم نے زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور پوری قوم ملک سے دہشتگردی اور فتنہ الہندوستان کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

انہوں نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...