Home sticky post 3 صدرمملکت ،وزیراعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ

صدرمملکت ،وزیراعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے، کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔
خواتین کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، خواتین معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، قومی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کرداردینا ہوگا،ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے، خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی ا?زادی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے کو خواتین کیلئے مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہیے۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون، اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے، کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال خواتین کے عالمی دن کا تھیم ”تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے حقوق، مساوات، اور انہیں بااختیار بنانا“ دراصل ایک عزم کا اعادہ ہے جو ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے، حکومت پاکستان نے پالیسی سطح پر مداخلت، قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں اہم پیشرفت کی ہے، حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جب ہم خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ہم نہ صرف افراد بلکہ آنے والی نسلوں کو ترقی دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیے آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...