Home sticky post 5 صدر، وزیراعظم کی بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل کی شدیدمذمت

صدر، وزیراعظم کی بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل کی شدیدمذمت

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنہ الہندْوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناوٴنی سازش ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ فتنہ الہندْوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنہ الہندْوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں قتل ہونے والے بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی ایک اور سفاکانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، عزم اور اتحاد سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
محسن نقوی نے واقعہ کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکیت کی انتہا ہے، انہوں نے اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دشمن نے اپنی درندگی کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڑوب میں دہشت گردوں نے پنجاب آنے والی بسوں سے اتار کر 9 بے گناہ مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کیا ہے، دہشت گردوں نے لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیان شاہراہ سرہ ڈاکئی کے مقام پر مسافروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...