Home highlight صدرٹرمپ نے ایک اور امن معاہدہ کرا دیا، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مکمل جنگ بندی معاہدے پر دستخط

صدرٹرمپ نے ایک اور امن معاہدہ کرا دیا، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مکمل جنگ بندی معاہدے پر دستخط

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر نے ایک اور امن معاہدہ کرا دیا، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مکمل جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرا دیئے۔
امریکی صدر نے آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہان کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان اور آرمینیا تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے، توانائی، تجارت اور ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں سے دو طرفہ معاہدہ ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں، روس سے ڈیل آخری مرحلے میں ہے، صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے جلد ملاقات ہوگی، روس اور یوکرین اب امن چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، کہا لڑائی نہیں تجارت کرو، پاکستان اور بھارت کے رہنماوٴں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا، امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی معاہدوں میں اے آئی ڈیلز شامل رہیں گی۔
صدر ٹرمپ نے آذر بائیجان کے ساتھ فوجی تعاون پر عائد پابندیاں ہٹا دیں، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا آج تاریخی دن ہے، امن کیلئے نیا راستہ کھلا ہے، امریکا کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کا آغاز کریں گے، آرمینیا کے سربراہ نے صدر ٹرمپ کے دنیا میں امن کے کردار کو سراہا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...