Home highlight صدرٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو عہدے سے فارغ کر دیا

صدرٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو عہدے سے فارغ کر دیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع پر کلہاڑی چلادی، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو عہدے سے فارغ کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے ایئر فورس جنرل براؤن کو اچانک عہدے سے فارغ کیا ہے، وہ فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے۔
وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔
امریکا ان کے سولہ ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں پھنسا رہا تھا، صدر ٹرمپ نے انکی جگہ ایئر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو نیا جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کردیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...