Home sticky post صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا،مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا

صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا،مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا

Share
Share

واشگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے، بھارت روس سے براہ راست اور بالواسطہ تیل درآمد کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت سے درآمدات پر امریکی ٹیرف کو "انتہائی حد تک” بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کی وجہ بھارت کی روسی تیل کی خریداری ہے۔

اپنے ایک بیان اور پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف روسی قیادت سے ماسکو میں ملاقات کریں گے جس کے بعد ماسکو سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں جنگیں رکوائی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...