Home ٹاپ سٹوری صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی۔صدرٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھارت کے حملے میں معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادتوں اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد کی صورت حال پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کو جانتا ہوں اور اُن کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں اور مجھے اُن کے بارے میں اچھی طرح سے معلوم ہے۔ اب دونوں نے اپنا حساب برابر کرلیا ہے لہذا انہیں معاملے کو حل کرنا چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازعہ کو کم کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں۔

خیال رہے کہ بھارت نے 5 اور 6 مئی کی شب کو پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے جس کے نتیجے میں چار مساجد، معصوم بچوں سمیت 31 شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ جنگی جہاز، ہیڈ کوارٹر اور لائن آف کنٹرول پر متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...