Home sticky post 2 صدرٹرمپ کی حماس کے خلاف بڑی کارروائی کی دھمکی

صدرٹرمپ کی حماس کے خلاف بڑی کارروائی کی دھمکی

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف ایک بار پھر بڑی کارروائی کی دھمکی دیدی۔امریکی صدر نے خبردار کیاکہ حماس غزہ میں قتل عام بند کرے ورنہ کاروائی کریں گے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں حماس کی جانب سے لوگوں کا قتل عام روکنا مصر میں طے شدہ معاہدے کا حصہ تھا۔

حماس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ غزہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہیں ۔انہوں نے کہا تمام اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کریں گے ۔حماس نے وضاحت دی کہ ملبہ ہٹانے کے لیے جن آلات کی ضرورت ہے وہ اس وقت دستیاب نہیں، کیونکہ اسرائیل نے اس نوعیت کے آلات کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

تنظیم نے کہا کہ جن قیدیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا، وہی فوج ان کے ملبے تلے دبنے کی بھی ذمہ دار ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لاشوں کی حوالگی میں کسی بھی تاخیر کی مکمل ذمے داری نیتن یاہو کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...