Home تازہ ترین صدرٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی

صدرٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کروں گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے مسلسل فوجی سازو سامان اورتیل خریداری پر جرمانہ بھی دینا ہوگا، یہ ٹیرف یکم اگست سے نافذ ہوگا۔

بھارتی حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کے اعلان سے ہونے والے مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا اور بھارت گزشتہ چند ماہ سے منصفانہ، متوازن اور باہمی مفاد کے تجارتی معاہدے پر دو طرفہ بات چیت کر رہے ہیں، تجارتی بات چیت کے مقاصد حاصل کرنے کا ہمارا عزم برقرار ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...