Home تازہ ترین صدرٹرمپ کا بڑا فیصلہ،ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

صدرٹرمپ کا بڑا فیصلہ،ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

Share
Share

واشنگٹن:مودی سرکار کے جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کے سی ای او کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے پر خبردار کر تے ہوئے کہاہے کہ آپ کی 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھارت میں ڈوب جائے گی۔بھارت آپ کو معاشی طور پر بدحالی کی جانب گامزن کردے گا۔

صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی ناکام تجارتی پالیسیوں کے باعث بھارت دوسرے ممالک پر زیادہ ٹیرف عائد کرتا ہے۔ بھارت کی ٹیرف پالیسیوں نے امریکی کمپنیوں کو مسلسل نقصان پہنچایا ہے۔

بھارت پر دوبارہ اعتماد کرنے سے بھی انکار کرتے ہوئے امریکی صدر نے بھارت کو کھلی تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وہ اپنا بوجھ خود اٹھائے”۔

خیال رہے کہ مودی سرکار امریکی سرمایہ کاری کا موقع کھو رہی ہے جو بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی علامت ہے۔

Share
Related Articles

معرکہ حق،حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور...

پی پی پی خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کردی

پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے کوہستان میں میگا کرپشن کے خلاف قومی...