Home سیاست ملک اور عوام کیلئے صدر زرداری کی خدمات متاثر کن ہیں،شیری رحمان

ملک اور عوام کیلئے صدر زرداری کی خدمات متاثر کن ہیں،شیری رحمان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سابق صدر آصف زرداری کی انتھک محنت واقعی متاثر کن ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی سالگرہ کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری کے جنم دن کے موقع پر ان کو اور کے خاندان کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا ملک اور عوام کیلئے صدر زرداری نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو ٹوٹنے سے بچایا، 18ویں متفقہ ترمیم پاس کر کے صوبوں کو حقوق اور اختیار واپس دیے، صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو منتقل کر دیے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ صدر زرداری کی قیادت اور کاوشوں نے سیاسی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے، صدر زرداری کی لمبی عمر، صحت اور خوشیوں کیلئے دعاگو ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...