Home Uncategorized روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کے ذمہ دار یوکرینی صدر زیلنسکی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کے ذمہ دار یوکرینی صدر زیلنسکی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن:امریکا کے سابق صدر اور موجودہ ری پبلکین صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کے ذمہ دار یوکرینی صدر ہیں۔

ٹرمپ نے صدر زیلنسکی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی صدر یہ جنگ شروع ہونے کی نوبت ہی نہ آنے دیتے۔

گزشتہ روز ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے زیلنسکی کو نہ صرف جنگ ختم کرنے میں ناکامی بلکہ شروع کرنے کا بھی ذمے دار بھی ٹھہرایا، ساتھ ہی ٹرمپ نے امن معاہدے کیلئے تجویز بھی دے ڈالی۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہوسکتا ہے امن معاہدے کیلئے یوکرین کو اپنی کچھ زمین روس کے حوالے کرنی پڑے۔

دوران گفتگو ٹرمپ نے زیلنسکی کو روس کیخلاف جنگ میں اربوں ڈالر امریکی امداد لینے پر “دنیا کا سب سے بڑا سیلزمین” بھی قرار دیا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...