Home سیاست صدر مملکت کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، اہم ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

صدر مملکت کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، اہم ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری ملاقات کیلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، اُن کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا پُرجوش استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ کو قیمتی بندوق کا تحفہ پیش کیا۔ جے یو آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجنیئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے وفد بھی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں دونوں جماعتوں کے قائدین میں ملاقات ہوئی تھی۔

 

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے قائدین نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ملکر چلنے اور قانون سازی کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے...

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت...