Home سیاست بانی تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

بانی تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

Share
Share

راولپنڈی: شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

اڈیالہ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکت ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء نے 8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹِنٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے،چکر آنے لگتے ہیں، عمران خان کو اسے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، عمران خان کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...