Home sticky post 4 وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ ،امدادی کاموں کا جائزہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ ،امدادی کاموں کا جائزہ

Share
Share

پشاور:وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل ،آرمی چیف سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزراء اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کا دورہ کیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کو خیبرپختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ متاثرین سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وفاقی حکومت اور پاکستان آرمی کی طرف سے مکمل امداد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے سیلاب زدگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج اور سول انتظامیہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بحالی کے لیے تمام قومی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے پانی کی گزرگاہوں میں غیر قانونی تجاوزات، ٹمبر مافیا اور غیر قانونی مائننگ و کرشنگ سرگرمیوں کو جانی و مالی نقصان کا بڑا سبب قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کو ایک سخت ریاست کے طور پر کام کرنا ہوگا جہاں کوئی قانون سے بالاتر نہ ہو۔

آرمی چیف نے بھی ریسکیو مشن میں مصروف فوج، پولیس اور سول انتظامیہ کے عملے سے ملاقات کی اور ان کی بے لوث خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین کی مدد کو اولین ترجیح دی جائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

دورے کے آغاز پر وزیراعظم اور شرکاء نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جب کہ وزیراعظم کی آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران بونیر میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بڑھ کر دردناک بات کوئی نہیں ہوسکتی، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور جی بی میں سیلاب سے 700 تک اموات ہوئیں، ہم نے 2022ء میں سیلابی کے دوران دردناک صورتحال دیکھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 2022ء میں صوبوں کو امداد کی مد میں 100 ارب روپے تک دیے، ہمیں تجاوزات کی روک تھام کے لیے سخت پالیسی اپنانی ہوگی، پاکستان کو سیلابی صورتحال کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا بھی سامنا ہے، اگر ہم انسانی ذمہ داری پوری نہیں کررہے تو ہمارا ہی نقصان ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے بونیر کا فضائی دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے سیلابی صورتحال اور نقصانات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...