Home sticky post 3 وزیراعظم چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے ،پرتپاک استقبال، ایس سی او کے اجلاس سے خطاب ،اہم ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے ،پرتپاک استقبال، ایس سی او کے اجلاس سے خطاب ،اہم ملاقاتیں کریں گے

Share
Share

تیانجن:وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے ۔ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے اس دورے میں تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور بیجنگ میں چینی عوامی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ اور دیگر سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے ساتھ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔

چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سی پی سی کمیٹی کی منسٹر اور سیکریٹری سن میجن(SUN MEIJUN) اور تیانجن میونسپل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور پارٹی سیکریٹری یو یونلن (YU YUNLIN)، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ذائیڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے تیانجن ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم 31 اگست 2025 سے 01 ستمبر 2025 تک ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانک سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے ممتاز کاروباری اداروں کے سربراہان سے بات چیت کریں گے اور 4 ستمبر 2025 کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی دوسری پاک چین B2B سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں موجود دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...