اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور, وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ناصر ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مزمل اسلم، متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں توانائی کی بچت کے حوالے سے جامع لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں علاقائی صورتحال کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کفایت شعاری، سادگی, توانائی کی بچت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال اور اس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔