Home sticky post 2 وزیراعظم کی مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصنوعی ذہانت (AI) کے فروغ اور مؤثر نفاذ کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ترقی کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور اس ضمن میں قومی پالیسی کا جلد از جلد نفاذ یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ڈیٹا پروٹیکشن، ڈیٹا سورینیٹی اور اخلاقی اصولوں کو مدنظر رکھا جائے تاکہ اس ٹیکنالوجی کا مؤثر اور محفوظ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ایک "AI ایڈوائزری پینل” بھی تشکیل دیا جا رہا ہے، جو پالیسی سازی اور عملی اقدامات کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، متعلقہ اعلیٰ حکام اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...