Home تازہ ترین وزیراعظم کا خضدار واقعے میں زخمی ہونے والے مزید دو بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا خضدار واقعے میں زخمی ہونے والے مزید دو بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دھشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انکی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے.دہشتگردوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کیں. بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ بھارتی حمایت یافتہ ان دھشتگردوں کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی. پاکستان کے مستقبل، ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...