Home sticky post وزیراعظم کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کااظہار کیاہے ۔

وزیراعظم نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں ۔وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...