Home sticky post اقتصادی استحکام کے بعد معاشی شرح نمو میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے،وزیراعظم

اقتصادی استحکام کے بعد معاشی شرح نمو میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹھوس اقدامات اور مؤثر پالیسیوں کی بدولت معیشت ٹیک آف مرحلے پر ہے۔اقتصادی استحکام کے بعد معاشی شرح نمو میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی میدان کی طرح وطن عزیز کو معاشی قوت بنانا ہے۔ پاکستان اپنے پانی کے حق میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی حمایت سے انتھک محنت کی بدولت چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ معاشی استحکام کے تمام اشاریے قابل اطمینان ہیں۔ قومی یکجہتی اور اتحاد کی فضا کو ملکی ترقی کے لئے بروئے کار لانا ہے۔

مئی میں پاکستان بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو روایتی جنگ میں شکست فاش دی۔ اپنے پانی کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مظلوموں کی آزادی کاسورج جلد طلوع ہوگا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کے لئے کردار ادا کرے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...