Home sticky post 2 وزیراعظم کا سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس،دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشنز میں تیزی کی ہدایت

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس،دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشنز میں تیزی کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور اس حوالے امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ صوبہء پنجاب کے اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کیا جائے۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلاء کے لئے جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے سمیت خوراک،ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے چیئر مین این ڈی ایم اے کو پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے سے مکمل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی ۔

اجلاس کو ملک میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔شرکاء کو بتایاگیا کہ دریائے ستلج میں سیلاب کے حوالے سے پیشگی اطلاع کی وجہ سے دریائے ستلج کی گزرگاہ کے نواحی علاقوں سے مقامی آبادی کے باعث دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متعلقہ اداروں کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں ۔اب تک ایک لاکھ 74 ہزار 74 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے ضلع نارووال میں لہری بند کے سیلاب سے متاثرہ علاقے سے مقامی آبادی کے انخلاء کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ گلگت بلتستان میں قومی شاہراہ کا 2 کلومیٹر کا علاقہ سیلاب کی وجہ سے زیر آب ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے ۔

اجلاس کے شرکاء کوآگاہ کیاگیا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی دریائے راوی میں جسٹر اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ نالہ ڈیک میں بھی شدید سیلابی صورتحال ہے ۔

بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں لاہور، گوجرانوالا ، گجرات ،راولپنڈی ڈویژنز، آزاد جموں و کشمیر کے اضلاع میں شدید بارشیں جبکہ گلگت بلتستان کے کئی مقامات پر بھی بارشیں ہوں گی ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال, وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...